Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1960

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں بشر بن المفضل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں خالد بن ذکوان نے حدیث بیان کی از حضرت رُبیع بنت معوّذ رضی اللہ عنہا‘ انہوں نے بیان کیا کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دس محرم کی صبح کو انصار کی بستیوں میں یہ پیغام بھیجا کہ جو شخص صبح کو اس حال میں اٹھا کہ اس کا روزہ نہیں تھا تو وہ باقی دن کھانے سے رکا رہے اور جو صبح کو روزے کی حالت میں اٹھا تو وہ اپنے روزہ پر قائم رہے۔ حضرت رُبیع نے کہا: ہم اس کے بعد روزے رکھتے تھے اور ہم اپنے بچوں کو بھی روزے رکھواتے تھے اور ہم ان کے لیے رنگین اُون کی گڑیاں بناتے تھے‘ پس جب ان میں سے کوئی کھانے کے لیے روتا تو ہم اس کو وہ گڑیاں دے دیتے یہاں تک کہ افطار کا وقت آ جاتا۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ ذَكْوَانَ، عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذٍ، قَالَتْ أَرْسَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم غَدَاةَ عَاشُورَاءَ إِلَى قُرَى الأَنْصَارِ ‏ "‏ مَنْ أَصْبَحَ مُفْطِرًا فَلْيُتِمَّ بَقِيَّةَ يَوْمِهِ، وَمَنْ أَصْبَحَ صَائِمًا فَلْيَصُمْ ‏"‏‏.‏ قَالَتْ فَكُنَّا نَصُومُهُ بَعْدُ، وَنُصَوِّمُ صِبْيَانَنَا، وَنَجْعَلُ لَهُمُ اللُّعْبَةَ مِنَ الْعِهْنِ، فَإِذَا بَكَى أَحَدُهُمْ عَلَى الطَّعَامِ أَعْطَيْنَاهُ ذَاكَ، حَتَّى يَكُونَ عِنْدَ الإِفْطَارِ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1960