Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 195

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن منیر نے حدیث بیان کی، انہوں نے عبداللہ بن بکر سے سنا، انہوں نے کہا: ہمیں حمید نے حدیث بیان کی از حضرت انس رضی اللہ عنہ، انہوں نے بیان کیا کہ

نماز کا وقت آ گیا تو جس کے اہل کا گھر قریب تھا، وہ اٹھ کر کھڑا ہو گیا اور باقی لوگ وہیں رہے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پتھر کا مخضب لایا گیا، جس میں پانی تھا، وہ مخضب اتنا چھوٹا تھا کہ آپ اس میں اپنی ہتھیلی نہیں پھیلا سکتے تھے، پھر تمام لوگوں نے اس سے وضوء کر لیا، ہم نے پوچھا: تم لوگ کتنے تھے؟ انہوں نے کہا: اسی سے زیادہ تھے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُنِيرٍ، سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ بَكْرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ

قَالَ حَضَرَتِ الصَّلاَةُ، فَقَامَ مَنْ كَانَ قَرِيبَ الدَّارِ إِلَى أَهْلِهِ، وَبَقِيَ قَوْمٌ، فَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِمِخْضَبٍ مِنْ حِجَارَةٍ فِيهِ مَاءٌ، فَصَغُرَ الْمِخْضَبُ أَنْ يَبْسُطَ فِيهِ كَفَّهُ، فَتَوَضَّأَ الْقَوْمُ كُلُّهُمْ‏.‏ قُلْنَا كَمْ كُنْتُمْ قَالَ ثَمَانِينَ وَزِيَادَةً‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 195