Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1959

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن ابی شیبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابو اسامہ نے حدیث بیان کی از ہشام بن عروہ از فاطمہ از حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا‘ وہ بیان کرتی ہیں کہ

ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں ایک ابر آلود دن میں روزہ افطار کیا‘ پھر سورج طلوع ہو گیا۔

پس ہشام سے کہا گیا تو ان کو روزہ قضاء کرنے کا حکم دیا گیا‘ انہوں نے کہا: قضاء کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے اور معمر نے کہا: میں نے ہشام سے سنا: مجھے معلوم نہیں کہ آیا انہوں نے روزہ قضاء کیا تھا یا نہیں۔

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ فَاطِمَةَ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَتْ أَفْطَرْنَا عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ غَيْمٍ، ثُمَّ طَلَعَتِ الشَّمْسُ‏.‏ قِيلَ لِهِشَامٍ فَأُمِرُوا بِالْقَضَاءِ قَالَ بُدٌّ مِنْ قَضَاءٍ‏.‏ وَقَالَ مَعْمَرٌ سَمِعْتُ هِشَامًا لاَ أَدْرِي أَقْضَوْا أَمْ لاَ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1959