امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں احمد بن یونس نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابو بکر نے حدیث بیان کی از سلیمان از حضرت ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھا‘ آپ نے روزہ رکھا حتىٰ کہ شام کا وقت ہو گیا‘ آپ نے ایک شخص سے فرمایا: (سواری سے) اترو اور میرے لیے ستو گھولو‘ اس نے کہا: آپ انتظار فرمائیں حتىٰ کہ شام ہو جائے‘ آپ نے فرمایا: اترو اور میرے لیے ستو گھولو‘ جب تم دیکھو کہ رات اس طرف (مشرق) سے آ رہی ہے تو روزہ دار کے افطار کا وقت ہو گیا۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ ابْنِ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
قَالَ كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَصَامَ حَتَّى أَمْسَى قَالَ لِرَجُلٍ انْزِلْ فَاجْدَحْ لِي قَالَ لَوْ انْتَظَرْتَ حَتَّى تُمْسِيَ قَالَ انْزِلْ فَاجْدَحْ لِي إِذَا رَأَيْتَ اللَّيْلَ قَدْ أَقْبَلَ مِنْ هَا هُنَا فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ
Reference: Sahih Al Bukhari 1958