امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالواحد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شیبانی نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: میں نے حضرت عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے سنا‘ انہوں نے بیان کیا کہ
ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے‘ جب سورج غروب ہو گیا تو آپ نے (کسی سے) فرمایا: اترو اور ہمارے لیے ستو گھولو‘ اس نے کہا: یا رسول اللہ! اگر آپ شام کر لیں تو؟ آپ نے فرمایا: اترو اور ہمارے لیے ستو گھولو‘ اس نے کہا: یا رسول اللہ! ابھی آپ کے اوپر دن ہے‘ آپ نے فرمایا: اترو اور ہمارے لیے ستو گھولو‘ پس وہ سواری سے اترا اور اس نے ستو گھولے‘ پھر آپ نے فرمایا: جب تم رات کو اس طرف (مشرق سے) آتے ہوئے دیکھو تو روزہ دار کا روزہ افطار ہو جاتا ہے اور آپ نے اپنی انگلی سے مشرق کی طرف اشارہ کیا۔
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ سُليمانُ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
قَالَ سِرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهو صَائِمٌ فَلَمَّا غَرَبَتْ الشَّمْسُ قَالَ انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ أَمْسَيْتَ قَالَ انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عَلَيْكَ نَهَارًا قَالَ انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا فَنَزَلَ فَجَدَحَ ثُمَّ قَال إِذَا رَأَيْتُمْ اللَّيْلَ أَقْبَلَ مِنْ هَا هُنَا فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ وَأَشَارَ بِإِصْبَعِهِ قبَلَ الْمَشْرِقِ
Reference: Sahih Al Bukhari 1956