Sahih Al Bukhari 1955

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں اسحاق الواسطی نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں خالد نے حدیث بیان کی از شیبانی از حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے اور آپ روزہ دار تھے‘ پس جب سورج غروب ہو گیا تو آپ نے کسی سے فرمایا: اے فلاں! اٹھو اور ہمارے لیے ستو گھولو! اس نے کہا: یا رسول اللہ! اگر آپ شام کر لیتے تو؟ آپ نے فرمایا: تم سواری سے اترو اور ہمارے لیے ستو گھولو! اس نے کہا: یا رسول اللہ! اگر آپ شام کر لیتے تو؟ آپ نے فرمایا: تم سواری سے اترو اور ہمارے لیے ستو گھولو! اس نے کہا: ابھی آپ کے اوپر دن ہے‘ آپ نے فرمایا: اترو اور ہمارے لیے ستو گھولو‘ پس وہ اترا اور اس نے ان کے لیے ستو گھولے‘ پس نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ستو پیئے‘ پھر آپ نے فرمایا: جب تم رات کو اس طرف (مشرق) سے آتے ہوئے دیکھو تو اس وقت روزہ دار کا روزہ افطار ہو جاتا ہے۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الْوَاسِطِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ عبدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ وَهُوَ صَائِمٌ فلَمَا غَرَبَتْ الشَّمْسُ قَالَ لِبَعْضِ الْقَوْم يَا فُلَانُ قُمْ فَاجْدَحْ لَنَا فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ أَمْسَيْتَ قَالَ انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَلَوْ أَمْسَيْتَ قَالَ انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا قَالَ إِنَّ عَلَيْكَ نَهَارًا قَالَ انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا فَنَزَلَ فَجَدَحَ لَهُمْ فَشَرِبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّه عَليْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ إِذَا رَأَيْتُم اللَّيلَ قَدْ أَقْبَلَ مِنْ هَا هُنَا فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1955