امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں حمیدی نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ہشام بن عروہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: میں نے اپنے والد سے سنا‘ انہوں نے کہا کہ انہوں نے عاصم بن عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ سے سنا اور وہ خود اپنے والد (حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ) سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جب رات اس طرف (مشرق) سے نمودار ہو جائے، اور دن اس طرف (مغرب) میں چلا جائے اور سورج غروب ہو جائے تو روزہ دار کے افطار کا وقت آ گیا۔
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ سَمِعْتُ عَاصِمَ بْنَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَقْبَلَ اللَّيْلُ مِنْ هَا هُنَا وَأَدْبَرَ النَّهَارُ مِنْ هَا هُنَا وَغَرَبَتْ الشَّمْسُ فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ
Reference: Sahih Al Bukhari 1954