Sahih Al Bukhari 1953

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن عبد الرحیم نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں معاویہ بن عمرو نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں زائدہ نے حدیث بیان کی از اعمش از مسلم البطین از سعید بن جبیر از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ' انہوں نے بیان کیا کہ

ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا' اس نے کہا: یا رسول اللہ! میری ماں فوت ہو گئی ہے اور اس پر ایک ماہ کے روزے ہیں' کیا میں اس کی طرف سے وہ روزے رکھوں؟ آپ نے فرمایا: اللہ کا قرض ادا کیے جانے کا زیادہ مستحق ہے۔

سلیمان نے بیان کیا' پس حکم اور سلمہ نے کہا: اور ہم سب بیٹھے ہوئے تھے جب سلمہ نے یہ حدیث بیان کی' ان دونوں نے کہا: ہم نے مجاہد سے سنا' وہ اس کا حضرت ابن عباس سے ذکر کرتے تھے' اور ابو خالد سے ذکر کیا جاتا ہے' انہوں نے کہا: ہمیں اعمش نے حدیث بیان کی از حکم اور مسلم البطین اور سلمہ بن کہیل از سعید بن جبیر اور عطاء اور مجاہد از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما' انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک عورت نے کہا: میری بہن فوت ہو گئی...... اور یحییٰ اور ابو معاویہ نے کہا: انہوں نے بیان کیا کہ ہمیں اعمش نے حدیث بیان کی از مسلم از سعید از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما' انہوں نے بیان کیا کہ ایک عورت نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ میری ماں فوت ہو گئی ہے' اور عبید اللہ نے بیان کیا از زید بن ابی انیسہ از حکم از سعید بن جبیر از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما' انہوں نے بیان کیا کہ ایک عورت نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ بے شک میری ماں فوت ہو گئی ہے اور اس کے اوپر نذر کے روزے ہیں' اور ابو حریز نے کہا: ہمیں عکرمہ نے حدیث بیان کی از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کہ ایک عورت نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: میری ماں فوت ہو گئی ہے اور اس پر پندرہ دن کے روزے ہیں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أُمِّي مَاتَتْ، وَعَلَيْهَا صَوْمُ شَهْرٍ، أَفَأَقْضِيهِ عَنْهَا قَالَ ‏ "‏ نَعَمْ ـ قَالَ ـ فَدَيْنُ اللَّهِ أَحَقُّ أَنْ يُقْضَى ‏"‏‏.‏ قَالَ سُلَيْمَانُ فَقَالَ الْحَكَمُ وَسَلَمَةُ، وَنَحْنُ جَمِيعًا جُلُوسٌ حِينَ حَدَّثَ مُسْلِمٌ بِهَذَا الْحَدِيثِ ـ قَالاَ ـ سَمِعْنَا مُجَاهِدًا يَذْكُرُ هَذَا عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ‏.‏ وَيُذْكَرُ عَنْ أَبِي خَالِدٍ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، عَنِ الْحَكَمِ، وَمُسْلِمٍ الْبَطِينِ، وَسَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، وَعَطَاءٍ، وَمُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَتِ امْرَأَةٌ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم إِنَّ أُخْتِي مَاتَتْ‏.‏ وَقَالَ يَحْيَى وَأَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ مُسْلِمٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَتِ امْرَأَةٌ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم إِنَّ أُمِّي مَاتَتْ‏.‏ وَقَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ عَنِ الْحَكَمِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَتِ امْرَأَةٌ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم إِنَّ أُمِّي مَاتَتْ وَعَلَيْهَا صَوْمُ نَذْرٍ‏.‏ وَقَالَ أَبُو حَرِيزٍ حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَتِ امْرَأَةٌ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مَاتَتْ أُمِّي وَعَلَيْهَا صَوْمُ خَمْسَةَ عَشَرَ يَوْمًا‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1953