Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1952

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن خالد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں محمد بن موسیٰ بن اعین نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں میرے والد نے حدیث بیان کی از عمرو بن الحارث از عبیداللہ بن ابی جعفر کہ محمد بن جعفر نے ان کو حدیث بیان کی از عروہ از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا‘ وہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

جو شخص فوت ہو گیا اور اس کے ذمہ روزے تھے تو اس کا ولی اس کی طرف سے روزے رکھے۔

محمد بن موسیٰ کے والد کی متابعت ابن وہب نے کی ہے از عمرو‘ اور اس حدیث کو یحییٰ بن ایوب نے از ابن ابی جعفر روایت کیا ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ أَعْيَنَ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ جَعْفَرٍ، حَدَّثَهُ عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏ "‏ مَنْ مَاتَ وَعَلَيْهِ صِيَامٌ صَامَ عَنْهُ وَلِيُّهُ ‏"‏‏.‏ تَابَعَهُ ابْنُ وَهْبٍ عَنْ عَمْرٍو‏.‏ وَرَوَاهُ يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ عَنِ ابْنِ أَبِي جَعْفَرٍ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1952