Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 194

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابوالولید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از محمد بن المنکدر، انہوں نے کہا: میں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت کرنے کے لیے تشریف لائے‘ میں اس وقت بیمار تھا اور مجھے ہوش نہیں تھا‘ آپ نے وضوء کیا اور مجھ پر اپنے وضوء کا پانی ڈالا تو مجھے ہوش آ گیا‘ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میری وراثت کس کو ملے گی میرا وارث تو صرف کلالہ ہوگا؟ پھر فرائض (وراثت کے احکام) کی آیت نازل ہوگئی۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، قَالَ سَمِعْتُ جَابِرًا

يَقُولُ جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَعُودُنِي، وَأَنَا مَرِيضٌ لاَ أَعْقِلُ، فَتَوَضَّأَ وَصَبَّ عَلَىَّ مِنْ وَضُوئِهِ، فَعَقَلْتُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ لِمَنِ الْمِيرَاثُ إِنَّمَا يَرِثُنِي كَلاَلَةٌ‏.‏ فَنَزَلَتْ آيَةُ الْفَرَائِضِ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 194