Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1948

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں موسیٰ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں ابو عوانہ نے حدیث بیان کی از منصور از مجاہد از طاؤس از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما، وہ بیان کرتے ہیں کہ

رسول اللہ ﷺ مدینہ سے مکہ کی طرف نکلے پس آپ نے روزہ رکھا حتیٰ کہ آپ مقام عسفان پر پہنچے پھر آپ نے پانی منگایا پھر اس کو اپنے ہاتھوں پر رکھ کر اس قدر اونچا کیا کہ لوگ دیکھ لیں، پس آپ نے روزہ کھول لیا، حتیٰ کہ آپ مکہ میں پہنچ گئے اور یہ رمضان کا واقعہ ہے، لہٰذا حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما یہ کہتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے سفر میں روزہ رکھا بھی ہے اور روزہ چھوڑا بھی ہے، پس جو چاہے روزہ رکھے اور جو چاہے روزہ افطار کرے۔

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا

قَالَ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْمَدِينَةِ إِلَى مَكَّةَ فَصَامَ حَتَّى بَلَغَ عُسْفَانَ ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ فَرَفَعَهُ إِلَى يَدَيْهِ لِيُرِيَهُ النَّاسَ فَأَفْطَرَ حَتَّى قَدِمَ مَكَّةَ وَذَلِكَ فِي رَمَضَانَ فَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَقُولُ قَدْ صَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَفْطَرَ فَمَنْ شَاءَ صَامَ وَمَنْ شَاءَ أَفْطَرَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1948