امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں آدم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں محمد بن عبدالرحمن انصاری نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے محمد بن عمرو بن حسن بن علی سے سنا از حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما، وہ بیان کرتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سفر میں لوگوں کی بھیڑ دیکھی، اس میں ایک شخص کے اوپر سایا کیا ہوا تھا، آپ نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ تو لوگوں نے بتایا: یہ روزہ دار ہے! تو آپ نے فرمایا کہ سفر میں روزہ رکھنا نیک کاموں میں سے نہیں ہے۔
حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمن الأَنْصَارِيُّ قَالَ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عُمَرِو بْنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ
قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَرَأَى زِحَامًا وَرَجُلًا قَدْ ظُلِّلَ عَلَيْهِ فَقَالَ مَا هَذَا فَقَالُوا صَائِمٌ فَقَالَ لَيْسَ مِنَ الْبِرِّ الصَّوْمُ فِي السَّفَرِ
Reference: Sahih Al Bukhari 1946