Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1945

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے یحییٰ بن حمزہ نے حدیث بیان کی از عبدالرحمٰن بن یزید بن جابر کہ ان کو اسماعیل بن عبید اللہ نے حدیث بیان کی از ام الدرداء از ابو الدرداء رضی اللہ عنہما، انہوں نے بیان کیا کہ

ہم کسی سفر میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے، وہ سخت گرم دن تھا حتیٰ کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے ایک آدمی اپنے سر پر ہاتھ رکھ لیتا تھا اور ہم میں سے کوئی شخص روزہ دار نہیں تھا سوائے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابن رواحه کے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ أَنَّ إِسْمَاعِيلَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ حَدَّثَهُ عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

قَالَ خَرَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ فِي يَوْمٍ حَارٍّ حَتَّى يَضَعَ الرَّجُلُ يَدَهُ عَلَى رَأْسِهِ مِنْ شِدَّةِ الْحَرِّ وَمَا فِينَا صَائِمٌ إِلَّا مَا كَانَ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَابْنِ رَوَاحَةَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1945