Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1944

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از ابن شہاب از عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ، وہ بیان کرتے ہیں کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان میں مکہ کی طرف گئے تو آپ نے روزہ رکھا حتیٰ کہ جب آپ مقام کدید پر پہنچے تو آپ نے روزہ چھوڑ دیا اور لوگوں نے (بھی) روزہ چھوڑ دیا۔

امام ابو عبداللہ بخاری نے کہا: ”الکدید“ عسفان اور قدید کے درمیان پانی کا ایک چشمہ ہے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَرَجَ إِلَى مَكَّةَ فِي رَمَضَانَ فَصَامَ حَتَّى بَلَغَ الْكَدِيدَ أَفْطَرَ، فَأَفْطَرَ النَّاسُ‏.‏ قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ وَالْكَدِيدُ مَاءٌ بَيْنَ عُسْفَانَ وَقُدَيْدٍ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1944