امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از ہشام بن عروہ از والد خود از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم، وہ بیان کرتی ہیں کہ
حضرت حمزہ بن عمرو الاسلمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: کیا میں سفر میں بھی روزے رکھوں؟ اور وہ بہت زیادہ روزے رکھتے تھے، آپ نے فرمایا: تم چاہو تو (سفر میں) روزہ رکھو اور تم چاہو تو (سفر میں) روزہ چھوڑ دو۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
أَنَّ حَمْزَةَ بْنَ عَمْرٍو الْأَسْلَمِي قال لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَأصُومُ فِي السَّفَرِ وَكَانَ كَثِيرَ الصِّيَامِ فَقَالَ إِنْ شِئْتَ فَصُمْ وَإِنْ شِئْتَ فَأَفطِرْ
Reference: Sahih Al Bukhari 1943