Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1937

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عثمان بن ابی شیبہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں جریر نے حدیث بیان کی از منصور از الزہری از حمید بن عبدالرحمن از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ، انہوں نے بیان کیا کہ

ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہا کہ ایک آدمی رمضان میں اپنی بیوی پر واقع ہو گیا، آپ نے پوچھا: کیا تم غلام آزاد کر سکتے ہو؟ اس نے کہا: نہیں! آپ نے پوچھا: کیا تم مسلسل دو ماہ کے روزے رکھ سکتے ہو؟ اس نے کہا: نہیں! آپ نے پوچھا: کیا تم ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا سکتے ہو؟ اس نے کہا: نہیں! راوی نے کہا: پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بڑا تھیلا آیا جس میں کھجوریں تھیں، آپ نے فرمایا: یہ تم اپنی طرف سے کھلاؤ، اس نے کہا: ان دو پتھریلے کناروں کے درمیان مجھ سے زیادہ کوئی محتاج نہیں ہے، آپ نے فرمایا: پھر تم یہ اپنے گھر والوں کو کھلا دو۔

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمن عن أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

جَاءَ رَجُل إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلّمَ فَقَالَ إِنَّ الْأَخِرَ وَقَعَ عَلَى امْرَأتِهِ فِي رَمَضَانَ فَقَالَ أَتَجِدُ مَا تُحَرِّرُ رَقَبَةً قَالَ لَا قَالَ فَتَسْتَطِيعُ أَنْ تَصُومَ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ قَالَ لَا قَالَ أَفَتَجِد مَا تُطْعِمُ بِهِ سِتِّينَ مِسْكِينًا قَالَ لَا قَالَ فَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْه وَسلَّمَ بِعَرَقٍ فِيهِ تَمْرٌ وَهُوَ الزّبيلُ قَالَ أَطْعِمْ هَذَا عَنْكَ قَالَ عَلَى أَحْوَجَ مِنَّا مَا بَيْنَ لَابَتَيْهَا أَهْلُ بَيْتٍ أَحْوَجُ مِنَا قَالَ فَأَطْعِمْهُ أَهْلَكَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1937