Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1936

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابوالیمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعیب نے خبر دی از الزہری‘ انہوں نے کہا: مجھے حمید بن عبدالرحمن نے خبر دی کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ

جس وقت ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے تو ایک شخص نے آ کر کہا: یا رسول اللہ! میں ہلاک ہو گیا‘ آپ نے پوچھا: تم کو کیا ہوا ہے؟ اس نے کہا: میں روزہ میں اپنی بیوی پر واقع ہو گیا‘ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیا تمہارے پاس غلام ہے جس کو تم آزاد کرو؟ اس نے کہا: نہیں! آپ نے پوچھا: کیا تم دو ماہ کے مسلسل روزے رکھ سکتے ہو؟ اس نے کہا: نہیں! آپ نے پوچھا: کیا تم ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا سکتے ہو؟ اس نے کہا: نہیں! حضرت ابو ہریرہ نے کہا: پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم تھوڑی دیر ٹھہرے‘ ہم لوگ اسی طرح بیٹھے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھجور کی چھال کا بنا ہوا بڑا تھیلا آیا جس میں کھجوریں تھیں اور عَرَق کا معنی تھیلا ہے‘ آپ نے پوچھا: وہ سائل کہاں ہے؟ اس نے کہا: میں حاضر ہوں! آپ نے فرمایا: یہ کھجوریں لو اور ان کو صدقہ کر دو‘ اس شخص نے کہا: کیا مجھ سے بھی زیادہ ضرورت مند پر؟ یا رسول اللہ! اللہ کی قسم! ان دو پتھریلے کناروں کے درمیان‘ اس کی مراد مدینہ کے دو کنارے تھے‘ میرے گھر والوں سے زیادہ ضرورت مند اور کوئی گھر والا نہیں ہے‘ تب نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہنسے حتیٰ کہ آپ کی مبارک ڈاڑھیں ظاہر ہو گئیں‘ پھر آپ نے فرمایا: تم یہ اپنے گھر والوں کو کھلا دو۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرني حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُريرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

قَالَ بَيْنَمَا نَحنُ جُلُوسٌ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيهِ وسَلَّمَ إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلَكْتُ قَالَ مَا لَكَ قَالَ وَقَعْتُ عَلَى امْرَأَتِي وَأَنَا صَائِمٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلْ تجدُ رَقبَةً تُعْتِقُهَا قَالَ لَا قَالَ فَهَلْ تَسْتَطِيعُ أَنْ تَصُومَ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْن قَالَ لَا فَقَالَ فَهَلْ تَجِدُ إِطْعَامَ سِتِّينَ مِسْكِينًا قَالَ لَا قَالَ فَمَكَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبَيْنَا نَحْن علَى ذَلكَ أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيهِ وَسَلمَ بِعَرَقٍ فِيهَا تَمْرٌ وَالْعَرَقُ الْمِكْتَلُ قَالَ أَيْنَ السَّائِلُ فَقَالَ أَنَا قَالَ خُذْهَا فَتَصَدَّقْ بِهِ فَقَالَ الرَّجُلُ أَعَلَى أَفْقَر مِنِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ فَوَاللَّهِ مَا بَيْنَ لَابَتَيْهَا يُرِيدُ الْحَرَّتَيْنِ أَهْلُ بيْتٍ أَفْقَرُ مِنْ أَهْلِ بَيْتِي فَضَحكَ النَّبِيُ صَلَى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم حتَّى بَدَتْ أنْيَابُهُ ثُمَّ قَالَ أَطْعِمْهُ أهلَكَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1936