امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ ہمیں عبداللہ بن منیر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا کہ انہوں نے یزید بن ہارون سے سنا‘ انہوں نے کہا کہ ہمیں یحییٰ نے حدیث بیان کی‘ وہ ابن سعید ہیں کہ عبدالرحمن بن القاسم نے ان کو خبر دی از محمد بن جعفر بن الزبیر بن العوام بن خویلد از عباد بن عبداللہ بن الزبیر‘ انہوں نے کہا کہ انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سنا‘ وہ بیان فرماتی ہیں کہ
ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہا کہ وہ (دوزخ کے عذاب میں) جل گیا‘ آپ نے پوچھا: تمہیں کیا ہوا؟ اس نے کہا: میں نے رمضان میں اپنی بیوی کو حاصل کر لیا‘ پھر آپ کے پاس (کھجوروں کا) ایک تھیلا آیا جس کو العرق کہتے ہیں‘ آپ نے پوچھا: وہ (عذاب میں) جلنے والا کہاں ہے؟ اس نے کہا: میں حاضر ہوں‘ آپ نے فرمایا: ان کو صدقہ کر دو۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُنِيرٍ سَمِعَ يَزِيدَ بْنَ هَارُونَ حَدَّثَنَا يَحْيَى هُوَ ابْنُ سَعِيدٍ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْقَاسِمِ أَخْبَرَهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعفرِ بْنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ بْنِ خُوَيلِد عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبيْرِ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ عَائِشَةَ رَضِي اللّهُ عَنْهَا
تَقُولُ إِنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إنهُ احْتَرَقَ قَالَ مَا لَكَ قَالَ أَصَبْتُ أَهْلِي فِي رَمَضَانَ فَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيهِ وَسَلَّمَ بِمِكْتَلٍ يُدْعَى الْعَرَق فقَالَ أَيْن الْمُحْتَرِقُ قَالَ أَنَا قَالَ تَصَدَّقْ بِهذَا
Reference: Sahih Al Bukhari 1935