Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1934

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبدان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: ہمیں معمر نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: مجھے الزہری نے حدیث بیان کی از عطاء بن یزید از حمران‘ انہوں نے بیان کیا کہ

میں نے دیکھا کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے وضوء کیا‘ سو آپ نے دونوں ہاتھوں پر تین مرتبہ پانی ڈالا‘ پھر کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا‘ پھر تین مرتبہ اپنے چہرہ کو دھویا‘ پھر اپنا دایاں ہاتھ تین مرتبہ کہنی سمیت دھویا‘ پھر بایاں ہاتھ تین مرتبہ کہنی سمیت دھویا‘ پھر کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا‘ آپ نے میرے وضوء جیسا وضوء کیا‘ پھر فرمایا: جس نے میرے اس وضوء کی طرح وضوء کیا پھر دو رکعت اس طرح نماز پڑھی کہ اس میں اپنے نفس سے بالکل بات نہیں کی تو اس کے پچھلے گناہوں کو معاف کر دیا جائے گا۔

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ قَالَ حَدَّثني الزُّهْرِيُّ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ حُمْرَانَ

رَأَيْتُ عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ توَضَّأَ فَأَفْرَغَ عَلَى يَدَيْهِ ثَلَاثًا ثُمّ تَمضمَضَ وَاسْتَنْثَرَ ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَه ثلاثًا ثُمَّ غَسَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى إِلَى الْمَرْفِقِ ثلَاثًا ثُمَّ غَسَلَ يَدَهُ الْيُسْرَى إِلَى الْمَرْفِقِ ثَلَاثًا ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ ثُم غَسَل رِجْلَهُ الْيُمْنَى ثَلَاثًا ثُمَّ الْيُسْرَى ثَلَاثًا ثُمَّ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ نحو وَضُوئِي هَذَا ثُمَّ قَالَ مَنْ تَوَضَّأَ وُضُوئِي هَذَا ثُمَّ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ لَا يُحَدِّث نَفْسَه فيهِمَا بِشَيْءٍ إِلَّا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ منْ ذَنبِهِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1934