Sahih Al Bukhari 1929

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ نے حدیث بیان کی از ہشام بن ابی عبداللہ‘ انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ بن ابی کثیر نے حدیث بیان کی از ابی سلمہ از زینب بنت ام سلمہ از والدہ خود رضی اللہ عنہا‘ وہ بیان کرتی ہیں کہ

جس وقت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک چادر اوڑھے ہوئے لیٹی تھی مجھے حیض آ گیا‘ میں چپکے سے اٹھی‘ سو میں نے اپنے حیض کے کپڑے لیے‘ آپ نے پوچھا: تمہیں کیا ہوا؟ کیا تم کو نفاس (حیض) آ گیا؟ میں نے کہا: جی ہاں! پھر میں آپ کے ساتھ اس چادر میں داخل ہو گئی اور وہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک برتن سے پانی لے کر غسل کرتے تھے اور آپ روزہ میں ان کا بوسا لیتے تھے۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ هِشَامِ بْنِ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ زَيْنَبَ ابْنَةِ أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أمهَا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا

قَالَتْ بَيْنَمَا أَنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْخَمِيلَةِ إِذْ حِضْتُ فَانْسَلَلْتُ فَأَخَذْتُ ثِيَابَ حِيضَتِي فَقَالَ مَا لَكِ أَنَفِسْتِ قُلْتُ نَعَمْ فَدَخَلْتُ مَعَهُ فِي الْخَمِيلَةِ وَكَانَتْ هِيَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْتَسِلَانِ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ وَكَانَ يُقَبِّلُهَا وَهُوَ صَائِمٌ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1929