Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1922

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں موسیٰ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں جویریہ نے حدیث بیان کی از نافع از حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ وہ بیان کرتے ہیں

کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وصال کے روزے رکھے تو صحابہ نے بھی وصال کے روزے رکھ لیے‘ ان پر وصال دشوار ہو گیا تو آپ نے صحابہ کو منع فرمایا‘ صحابہ نے کہا: آپ تو وصال کر رہے ہیں‘ آپ نے فرمایا: میں تمہاری ہیئت کی مثل نہیں ہوں‘ مجھے تو برابر کھلایا پلایا جاتا ہے۔

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

أَنَّ النَّبِيَّ صَلَى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاصَلَ فَوَاصَلَ النَّاسُ فَشَقَّ عَلَيْهِمْ فَنَهَاهُمْ قَالُوا إِنَّكَ تُوَاصِلُ قَالَ لَسْتُ كَهَيْئَتِكُمْ إِنِّي أَظَلُّ أُطْعَمُ وَأُسْقَى

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1922