امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسلم بن ابراہیم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ہشام نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں قتادہ نے حدیث بیان کی از حضرت انس از حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہما‘ انہوں نے بیان کیا کہ
ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سحری کی‘ پھر آپ نماز پڑھانے کھڑے ہو گئے‘ میں نے پوچھا کہ آپ کی سحری اور آپ کے نماز پڑھانے کے درمیان کتنے وقت کا وقفہ تھا‘ انہوں نے کہا: پچاس آیات (پڑھنے کی) مقدار جتنا تھا۔
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنهُ
قَالَ تَسَحَّرْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَامَ إِلَى الصَّلاةِ قُلْتُ كَمْ كَانَ بَيْنَ الْأَذَانِ وَالسَّحُورِ قَالَ قَدْرُ خَمْسِينَ آيَةً
Reference: Sahih Al Bukhari 1921