Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 191

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں خالد بن عبداللہ نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں عمرو بن یحییٰ نے حدیث بیان کی از والد خود از حضرت عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ

کہ انہوں نے اپنے دونوں ہاتھوں پر پانی ڈالا پس دونوں ہاتھوں کو دھودیا پھر انہوں نے ایک چلو سے دھویا یا کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا پس یہ تین مرتبہ کیا پھر تین مرتبہ چہرہ دھویا پھر دو دو مرتبہ دونوں ہاتھوں کو کہنیوں تک دھویا پھر سر پر مسح کیا، آگے سے ہاتھ سر کے پیچھے لے گئے اور پیچھے سے ہاتھ آگے لائے اور اپنے دونوں پیروں کو ٹخنوں تک دھویا پھر کہا: رسول اللہ ﷺ کا وضوء اسی طرح تھا۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ

أَنَّهُ أَفْرَغَ مِنَ الإِنَاءِ عَلَى يَدَيْهِ فَغَسَلَهُمَا، ثُمَّ غَسَلَ أَوْ مَضْمَضَ، وَاسْتَنْشَقَ مِنْ كَفَّةٍ وَاحِدَةٍ، فَفَعَلَ ذَلِكَ ثَلاَثًا، فَغَسَلَ يَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ مَا أَقْبَلَ وَمَا أَدْبَرَ، وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ إِلَى الْكَعْبَيْنِ، ثُمَّ قَالَ هَكَذَا وُضُوءُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 191