Sahih Al Bukhari 1917

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں سعید بن ابی مریم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابن ابی حازم نے حدیث بیان کی از والد خود از حضرت سہل بن سعد۔ (ح) انہوں نے کہا: مجھے سعید بن ابی مریم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابوغسان محمد بن مطرف نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے ابوحازم نے حدیث بیان کی از حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ، انہوں نے بیان کیا کہ

جب یہ آیت نازل ہوئی: اور کھاتے پیتے رہو حتیٰ کہ سفید دھاگا سیاہ دھاگے سے ممتاز ہو جائے تو اس وقت تک ”من الفجر“ (فجر کے سفید دھاگے) نازل نہیں ہوئی تھی تو لوگ جب روزہ رکھنے کا ارادہ کرتے تو ان میں سے کوئی شخص اپنی ٹانگ کے ساتھ سفید دھاگا اور کالا دھاگا باندھ لیتا اور اس وقت تک کھاتا رہتا حتیٰ کہ اس کو وہ دونوں دھاگے واضح طور پر نظر آتے، پھر اللہ تعالیٰ نے ”من الفجر“ (البقرہ:۱۸۷) کو نازل کیا، تب ان کو معلوم ہوا کہ ان دھاگوں سے مراد رات اور دن ہیں۔

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ح حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ مُحَمَّدُ بْنُ مُطَرِّفٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ

أُنْزِلَتْ وَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ وَلَمْ يُنَزَّلْ مِنَ الْفَجْرِ فَكانَ رِجَالٌ إِذَا أَرَادُوا الصَّوْمَ رَبَطَ أَحَدُهُمْ فِي رِجْلِهِ الْخَيْطَ الْأَبْيَضَ وَالْخَيْطَ الْأَسْوَدَ وَلَمْ يَزَلْ يَأْكُلُ حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَهُ رُؤْيَتُهُمَا فَأَنْزَلَ اللَّهُ بَعْدُ مِنَ الْفَجْرِ فَعَلِمُوا أَنَّهُ إِنَّمَا يَعْنِي اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1917