Sahih Al Bukhari 1911

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبدالعزیز بن عبداللہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں سلیمان بن بلال نے حدیث بیان کی از حمید از حضرت انس رضی اللہ عنہ وہ بیان کرتے ہیں کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج مطہرات سے ایلاء کیا اور آپ کی ٹانگ میں چوٹ آ گئی تھی (ٹانگ کا جوڑ اپنی جگہ سے کھسک گیا تھا) آپ انتیس راتوں تک بالاخانے (مچان) میں رہے، پھر آپ اتر آئے، لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! آپ نے تو ایک مہینہ کی قسم کھائی تھی، تو آپ نے فرمایا: مہینہ انتیس دنوں کا بھی ہوتا ہے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

قَالَ آلَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ نِسَائِهِ وَكَانَتْ انْفَكَّتْ رِجْلُهُ فَأَقَامَ فِي مَشْرُبَةٍ تِسْعًا وَعِشْرِينَ لَيْلَةً ثُمَّ نَزَلَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ آلَيْتَ شَهْرًا فَقَالَ إِنَّ الشَّهْرَ يَكُونُ تِسْعًا وَعِشْرِينَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1911