امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابوعاصم نے حدیث بیان کی از ابن جریج از یحییٰ بن عبداللہ بن صیفی از عکرمہ بن عبدالرحمان از حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنھا وہ بیان کرتی ہیں
کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قسم کھائی کہ آپ ایک ماہ تک اپنی ازواج کے قریب نہیں جائیں گے، جب انتیس دن گزر گئے تو آپ صبح یا شام کو ان کے پاس آ گئے، آپ سے کہا گیا کہ آپ نے تو قسم کھائی تھی کہ آپ ایک ماہ تک ازواج کے پاس نہیں آئیں گے تو آپ نے فرمایا: مہینہ انتیس دن کا بھی ہوتا ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَيْفِيٍّ عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آلَى مِنْ نِسَائِهِ شَهْرًا فَلَمَّا مَضَى تِسْعَةٌ وَعِشْرُونَ يَوْمًا غَدَا أَوْ رَاحَ فَقِيلَ لَهُ إِنَّكَ حَلَفْتَ أَنْ لَا تَدْخُلَ شَهْرًا فَقَالَ إِنَّ الشَّهْرَ يَكُونُ تِسْعَةً وَعِشْرِينَ يَوْمًا
Reference: Sahih Al Bukhari 1910