امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبدالرحمٰن بن یونس نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں حاتم بن اسماعیل نے حدیث بیان کی از الجعد انہوں نے کہا: میں نے حضرت السائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے سنا وہ بیان کرتے ہیں کہ
مجھے میری خالہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئیں اور عرض کیا: یارسول اللہ! بے شک میرے بھانجے کے سر میں درد ہے، آپ نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور میرے لیے برکت کی دعا کی، پھر آپ نے وضو کیا، پھر میں نے آپ کے وضو کا پانی پیا، پھر میں آپ کی پشت کے پیچھے کھڑا ہو گیا، پھر میں نے آپ کے دونوں کندھوں کے درمیان مہرِ نبوت کو دیکھا جو چھپر کھٹ (مسہری) کی گھنڈی کی مثل تھی۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يُونُسَ، قَالَ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنِ الْجَعْدِ، قَالَ سَمِعْتُ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ
يَقُولُ ذَهَبَتْ بِي خَالَتِي إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ ابْنَ أُخْتِي وَجِعٌ. فَمَسَحَ رَأْسِي وَدَعَا لِي بِالْبَرَكَةِ، ثُمَّ تَوَضَّأَ فَشَرِبْتُ مِنْ وَضُوئِهِ، ثُمَّ قُمْتُ خَلْفَ ظَهْرِهِ، فَنَظَرْتُ إِلَى خَاتَمِ النُّبُوَّةِ بَيْنَ كَتِفَيْهِ مِثْلِ زِرِّ الْحَجَلَةِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 190