Sahih Al Bukhari 1909

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں آدم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں محمد بن زیاد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے‘ یا کہا کہ ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر روزہ چھوڑو اور اگر چاند چھپا ہوا ہو تو شعبان کے تیس روزوں کی گنتی پوری کرو۔

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ

قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ قَالَ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ فَإِنْ غُبِّيَ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا عِدَّةَ شَعْبَانَ ثَلَاثِينَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1909