امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں موسیٰ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابراہیم بن سعد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن شہاب نے خبر دی از عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ‘ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ خیر کی سخاوت کرنے والے تھے اور رمضان میں آپ سب سے زیادہ سخاوت کرتے تھے‘ جب آپ سے حضرت جبریل ملاقات کرتے تھے‘ اور حضرت جبریل علیہ السلام آپ سے رمضان کی ہر رات میں ملاقات کرتے تھے حتیٰ کہ رمضان ختم ہو جاتا‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ساتھ قرآن مجید کو دہراتے تھے‘ پس جب آپ سے حضرت جبریل علیہ السلام ملاقات کرتے تو آپ بارش برسانے والی ہواؤں سے بھی زیادہ سخاوت کرتے تھے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا
قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَجْوَدَ النَّاسِ بِالخَيْرِ، وَكَانَ أَجْوَدُ مَا يَكُونُ فِي رَمَضَانَ حِينَ يَلْقَاهُ جِبْرِيلُ، وَكَانَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلاَمُ يَلْقَاهُ كُلَّ لَيْلَةٍ فِي رَمَضَانَ، حتَّى يَنْسَلِخَ، يَعْرِضُ عَلَيْهِ النَّبِيُّ صلى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ القُرْآنَ، فَإِذَا لَقِيَهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلاَمُ، كَانَ أَجْوَدَ بِالخَيْرِ مِنَ الرِّيحِ المُرْسَلَةِ
Reference: Sahih Al Bukhari 1902