Sahih Al Bukhari 1900

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں یحییٰ بن بکیر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے لیث نے حدیث بیان کی از عقیل از ابن شہاب‘ انہوں نے کہا: مجھے سالم نے خبر دی کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ

جب تم (رمضان کا) چاند دیکھو تو روزہ رکھو‘ اور جب تم (عید کا) چاند دیکھو تو روزے چھوڑ دو‘ اور اگر (چاند گردو غبار یا بادلوں میں) چھپ جائے تو تم اندازہ کرو۔

یحییٰ بن بکیر کے غیر نے یعنی عبداللہ بن صالح کاتب اللیث نے کہا از لیث‘ مجھے عقیل اور یونس نے حدیث بیان کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہلال رمضان کے متعلق فرمایا تھا (کہ اگر تم اس کو دیکھ لو تو روزہ رکھو)۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّه صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَصُومُوا وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَاقْدُرُوا لَهُ وَقَالَ غَيْرُهُ عَنْ اللَّيْثِ حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ وَيُونُسُ لِهِلَالِ رَمَضَانَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1900