Sahih Al Bukhari 1893

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں قتیبہ بن سعید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں لیث نے حدیث بیان کی از یزید بن ابی حبیب کہ ان کو عراک بن مالک نے حدیث بیان کی، ان کو عروہ نے خبر دی کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ

زمانہ جاہلیت میں قریش عاشوراء کے دن کا روزہ رکھتے تھے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے روزہ رکھنے کا حکم دیا یہاں تک کہ رمضان کے روزے فرض ہو گئے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو چاہے اس دن کا روزہ رکھے اور جو چاہے چھوڑ دے۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، أَنَّ عِرَاكَ بْنَ مَالِكٍ، حَدَّثَهُ أَنَّ عُرْوة أخْبَرَهُ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا

أَنَّ قُرَيْشًا كَانَتْ تَصُومُ يَوْمَ عَاشُورَاءَ فِي الجَاهِلِيَّةِ، ثُمَّ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصِيَامِهِ حَتّى فُرِضَ رَمَضَانُ، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ شَاءَ فَلْيَصُمْهُ ومَنْ شَاءَ أَفْطَرَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1893