امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں اسماعیل نے حدیث بیان کی از ایوب از نافع از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما، انہوں نے بیان کیا کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عاشوراء کا روزہ رکھا اور اس کا روزہ رکھنے کا حکم دیا، پھر جب رمضان کے روزے فرض ہو گئے تو عاشوراء کا روزہ ترک کر دیا گیا اور حضرت عبداللہ بن عمر صرف اس صورت میں عاشوراء کا روزہ رکھتے تھے جب ان کے نفلی روزہ کے دن عاشوراء ہو۔
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ صَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَاشُورَاءَ وَأَمَرَ بِصِيَامِهِ فَلَمَّا فُرِضَ رَمَضَانُ تُرِكَ وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ لَا يَصُومُهُ إِلَّا أَنْ يُوَافِقَ صَوْمَهُ
Reference: Sahih Al Bukhari 1892