Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1891

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں قتیبہ بن سعید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں اسماعیل بن جعفر نے حدیث بیان کی از ابی سہیل از والد خود از حضرت طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ، وہ بیان کرتے ہیں

کہ ایک اعرابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس حال میں آیا کہ اس کے بال بکھرے ہوئے تھے، پس اس نے کہا: یا رسول اللہ! مجھے خبر دیجئے کہ مجھ پر اللہ نے کون سی نمازیں فرض کی ہیں؟ تو آپ نے فرمایا: پانچ نمازیں فرض ہیں، ان کے سوا جو کچھ تم نفل پڑھو، پھر اس نے کہا: مجھے خبر دیجئے کہ اللہ نے مجھ پر کون سے روزے فرض کیے ہیں؟ آپ نے فرمایا: رمضان کے مہینہ کے، ان کے سوا جو تم نفل روزے رکھو، اس نے کہا: آپ مجھے خبر دیجئے کہ اللہ نے مجھ پر کتنی زکوٰۃ فرض کی ہے؟ حضرت طلحہ نے کہا: پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو اسلام کے شرعی احکام کی خبر دی، اس اعرابی نے کہا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کی تکریم کی ہے! اللہ نے جو چیزیں مجھ پر فرض کی ہیں میں ان پر کچھ اضافہ کروں گا نہ کمی کروں گا، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اس نے سچ کہا ہے تو یہ کامیاب ہو گیا، یا (فرمایا:) اگر اس نے سچ کہا ہے تو جنت میں داخل ہو گیا۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِي سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ

أَنَّ أَعْرَابِيًّا جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَائِرَ الرَّأْسِ، فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْبِرْنِي مَاذَا فَرَضَ اللَّهُ عَلَيَّ مِنَ الصَّلاَةِ؟ فَقَالَ الصَّلَوَاتِ الخَمْسَ إِلَّا أَنْ تَطَّوَّعَ شَيْئًا ، فَقَالَ أَخْبِرْنِي مَا فَرَضَ اللَّهُ عَلَيَّ مِنَ الصِّيَامِ؟ فَقَالَ شَهْرَ رَمَضَانَ إِلَّا أَنْ تَطَّوَّعَ شَيْئًا ، فَقَالَ أَخْبرْنِي بِمَا فَرَضَ اللَّهُ عَلَيَّ مِنَ الزَّكَاةِ؟ فَقَالَ فَأَخْبَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَرَائِعَ الإِسْلاَمِ، قَالَ وَالَّذِي أَكْرَمَكَ، لاَ أَتَطَوَّعُ شَيْئًا، وَلاَ أَنْقُصُ مِمَّا فَرَضَ اللَّهُ عَلَيَّ شَيئا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْلَحَ إِنْ صَدَقَ، أَوْ دَخَلَ الجَنَةَ إِنْ صَدَقَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1891