امام بخاری روایت کرتے ہیں: قتیبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں اسماعیل بن جعفر نے حدیث بیان کی از حمید از حضرت انس رضی اللہ عنہ کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی سفر سے واپس آتے‘ پھر مدینہ کی دیواروں کو دیکھتے تو اپنی سواری کو تیز دوڑاتے اور اگر آپ سواری پر ہوتے تو مدینہ کی محبت کی وجہ سے سواری کو تیز چلاتے۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَر، فَنَظَرَ إِلَى جُدُرَاتِ المَدِينَةِ، أَوْضَعَ رَاحِلَتَهُ وَإِنْ كَانَ عَلَى دَابَّةٍ حَرَّكَهَا منْ حُبِّهَا
Reference: Sahih Al Bukhari 1886