امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں سلیمان بن حرب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از عدی بن ثابت از عبداللہ بن یزید‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے سنا‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم (جنگ کے لیے) اُحد کی طرف گئے تو آپ کے اصحاب میں سے کچھ لوگ واپس آگئے تو مسلمانوں میں سے بعض نے کہا: ہم ان کو قتل کریں گے اور بعض لوگوں نے کہا: ہم ان کو قتل نہیں کریں گے تو اس وقت یہ آیت نازل ہوئی: تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ منافقوں کے متعلق تمہاری دو رائیں ہوگئیں۔ (النساء: ۸۸) اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مدینہ (بُرے) لوگوں کو نکال دیتا ہے جیسے بھٹی لوہے کے زنگ کو نکال دیتی ہے۔
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ سَمِعْتُ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ
لَمَّا خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أُحُدٍ رَجَعَ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فَقَالَتْ فِرْقَةٌ نَقْتُلُهُمْ، وَقَالَتْ فِرْقَةٌ لاَ نَقْتُلُهُمْ، فَنَزَلَتْ فَمَا لَكُمْ فِي المُنَافِقِينَ فِئَتَيْنِ النساء ٨٨، وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهَا تَنْفِي الرِّجَالَ كَمَا تَنْفِي النَّارُ خَبَثَ الحَدِيدِ
Reference: Sahih Al Bukhari 1884