امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عمرو بن عباس نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالرحمن نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از محمد بن المنکدر از حضرت جابر رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے بیان کیا کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک اعرابی (دیہاتی) آیا‘ آپ نے اس کو اسلام پر بیعت کرلیا‘ وہ دوسرے روز بخار میں مبتلا آیا اور کہنے لگا: میری بیعت توڑ دیں‘ آپ نے تین مرتبہ انکار کیا‘ پھر فرمایا: مدینہ بھٹی کی طرح ہے جو زنگ کو دور کر دیتی ہے اور خالص چیز رکھ لیتی ہے۔
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبَّاسٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْن المُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
جَاءَ أَعْرَابِيٌّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَبَايَعَهُ عَلَى الإِسْلاَمِ، فَجَاءَ مِنَ الغَدِ مَحْمُومًا فَقَالَ أَقِلْنِي، فَأَبَى ثَلاَثَ مِرَارٍ، فَقَالَ المَدِينَةُ كَالكِيرِ تَنْفِي خَبَثَهَا وَيَنْصَعُ طَيِّبُهَا
Reference: Sahih Al Bukhari 1883