Sahih Al Bukhari 1881

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابراہیم بن المنذر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں الولید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابوعمرو نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں اسحاق نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی از نبی صلی اللہ علیہ وسلم‘ آپ نے فرمایا:

مکہ اور مدینہ کے سوا ہر شہر کو دجال روندے گا‘ مدینہ کے راستوں میں سے ہر راستہ پر صفیں باندھے ہوئے فرشتے اس کی حفاظت کر رہے ہیں‘ پھر مدینہ وہاں کے رہنے والوں پر تین بار لرزے گا‘ پھر اللہ ہر کافر اور منافق کو نکال دے گا۔

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ المُنْذِرِ، حَدَّثَنَا الوَلِيدُ، حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

قَالَ لَيْسَ مِنْ بَلَدٍ إِلَّا سَيَطَؤُهُ الدَّجَّالُ، إِلَّا مَكَّةَ، وَالمدِينَةَ، لَيْسَ لَهُ مِنْ نِقَابِهَا نَقْبٌ، إِلَّا عَلَيْهِ المَلاَئِكَةُ صَافِّينَ يَحْرُسُونَهَا، ثُمَّ تَرْجُفُ المَدِينَةُ بِأَهْلِهَا ثَلاَثَ رَجَفَاتٍ، فَيُخْرِجُ اللَّهُ كُلَّ كَافِرٍ وَمُنَافقٍ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1881