Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 187

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں آدم نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں الحکم نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دوپہر کو نکل کر ہمارے پاس آئے، آپ کے پاس وضو کا پانی لایا گیا، گیا، پس آپ نے وضو کیا، لوگ آپ کے وضو کے بچے ہوئے پانی کو لینے لگے پھر اس پانی کو اپنے اوپر ملتے، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی دو رکعت نماز پڑھی اور عصر کی دو رکعت نماز پڑھی اور آپ کے سامنے نیزہ (مرکوز) تھا۔

حَدَّثَنَا آدَمُ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ حَدَّثَنَا الْحَكَمُ، قَالَ سَمِعْتُ أَبَا جُحَيْفَةَ

يَقُولُ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِالْهَاجِرَةِ، فَأُتِيَ بِوَضُوءٍ فَتَوَضَّأَ، فَجَعَلَ النَّاسُ يَأْخُذُونَ مِنْ فَضْلِ وَضُوئِهِ فَيَتَمَسَّحُونَ بِهِ، فَصَلَّى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الظُّهْرَ رَكْعَتَيْنِ وَالْعَصْرَ رَكْعَتَيْنِ، وَبَيْنَ يَدَيْهِ عَنَزَةٌ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 187