امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی بن عبداللہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابن شہاب نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے عروہ نے خبر دی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ سے سنا کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ کے بلند مکانوں میں سے کسی مکان کو نظر اٹھا کر دیکھا، پھر فرمایا: کیا تم وہ دیکھ رہے ہو جو میں دیکھ رہا ہوں؟ میں تمہارے بلند مکانوں کے درمیان فتنوں کے وقوع کی جگہوں کو بارش کے قطروں کی طرح دیکھ رہا ہوں۔
سلیمان بن عبداللہ کی متابعت معمر اور سلیمان بن کثیر نے کی ہے از الزہری۔
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ، سَمِعْتُ أُسَامَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ أَشْرَفَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَلَى أُطُمٍ مِنْ آطَامِ الْمَدِينَةِ فَقَالَ " هَلْ تَرَوْنَ مَا أَرَى إِنِّي لأَرَى مَوَاقِعَ الْفِتَنِ خِلاَلَ بُيُوتِكُمْ كَمَوَاقِعِ الْقَطْرِ ". تَابَعَهُ مَعْمَرٌ وَسُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ.
Reference: Sahih Al Bukhari 1878