Sahih Al Bukhari 1875

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از ہشام بن عروہ از والد خود از حضرت عبداللہ بن الزبیر رضی اللہ عنہما از سفیان بن ابی الزہیر رضی اللہ عنہ، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے سنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

یمن کو فتح کیا جائے گا، پھر وہاں سے کچھ لوگ سواری کے جانور ہانکتے ہوئے آئیں گے اور وہ اپنے گھر والوں کو اور اپنے متبعین کو سواریوں پر لاد کر مدینہ سے نکل جائیں گے اور مدینہ ان کے لیے بہتر تھا، کاش! ان کو علم ہوتا اور شام کو فتح کیا جائے گا، پھر وہاں سے کچھ لوگ سواریوں کے جانور ہانکتے ہوئے آئیں گے، پھر وہ اپنے گھر والوں کو اور اپنے متبعین کو سواریوں پر سوار کر کے مدینہ سے نکل جائیں گے اور مدینہ ان کے لیے بہتر تھا، کاش! ان کو علم ہوتا اور عراق کو فتح کیا جائے گا، پھر وہاں سے کچھ لوگ سواری کے جانور ہانکتے ہوئے آئیں گے، پھر وہ اپنے گھر والوں کو اور اپنے متبعین کو سوار کر کے مدینہ سے نکل جائیں گے اور مدینہ ان کے لیے بہتر تھا، کاش! وہ لوگ جانتے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ أَبِي زُهَيْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ تُفْتَحُ اليَمَنُ، فَيَأْتِي قَوْمٌ يُبِسُّونَ، فَيَتَحَمّلونَ بِأَهْلِهِمْ وَمَنْ أَطَاعَهُمْ، وَالمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ، وَتُفْتَحُ الشَّأْمُ، فَيَأْتِي قَوْمٌ يُبِسُّونَ، فَيَتَحَملونَ بِأَهْلِيهِمْ وَمَنْ أَطَاعَهُمْ، وَالمَدينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ، وَتُفْتَحُ العِرَاقُ، فَيَأْتِي قَوْمٌ يُبِسُّونَ، فَيَتَحَمَّلُونَ بِأَهْلِيهِمْ وَمَنْ أَطَاعَهُم، والمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1875