Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1874

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو الیمان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعیب نے خبر دی از الزہری، انہوں نے کہا: مجھے سعید بن المسیب نے خبر دی از حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے:

تم مدینہ کو انتہائی اچھے حال میں چھوڑ جاؤ گے (پھر ایسی ویرانی ہو جائے گی کہ) کہ اس میں صرف چوپائے اور پرندے ہوں گے، آپ کی مراد یہ تھی کہ اس میں صرف وحشی جانور اور پرندے ہوں گے، اور آخر میں مزینہ کے دو چرواہے مدینہ میں آئیں گے، وہ اپنی بکریوں کو ہانک رہے ہوں گے تو وہ وہاں پر صرف وحشی جانور دیکھیں گے حتیٰ کہ جب وہ ثنیۃ الوداع پر پہنچیں گے تو وہ منہ کے بل گر پڑیں گے۔

حَدَّثَنَا أَبُو اليَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ المُسَيِّبِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ

سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ يَتْرُكُونَ المَدِينَةَ عَلَى خَيْرِ مَا كَانَتْ، لاَ يَغْشَاهَا إِلَّا العَوَافِ يُرِيدُ عَوَافِيَ السِّبَاعِ وَالطَّيْرِ وَآخِرُ مَنْ يُحْشَرُ رَاعِيَانِ مِنْ مُزَيْنَةَ، يُرِيدَانِ المَدِينَةَ، يَنْعِقَانِ بِغَنَمِهِمَا، فَيَجِدَانِهَا وَحْشًا، حَتَّى إِذَا بَلَغَا ثَنِيَّةَ الوَدَاعِ، خَرَّا عَلَى وُجُوهِهِمَا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1874