امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں موسیٰ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں وہب نے حدیث بیان کی از عمرو از والد خود کہ
میں عمرو بن ابی حسن کے پاس موجود تھا انہوں نے حضرت عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کے متعلق سوال کیا، پس انہوں نے پانی کا بڑا تسلا منگایا، پھر ان کے لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کی مثل وضو کیا، پس اس برتن سے اپنے ہاتھ پر پانی انڈیلا، پھر تین بار اپنے ہاتھوں کو دھویا، پھر اس برتن میں ہاتھ ڈال کر تین چلو پانی کے لیے، پھر کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا، پھر اس برتن میں ہاتھ ڈال کر تین بار اپنے چہرے کو دھویا، پھر دو مرتبہ اپنے ہاتھوں کو کہنیوں تک دھویا، پھر اپنا ہاتھ برتن میں داخل کیا، پس اپنے سر کا مسح کیا، پھر دونوں ہاتھوں کو ایک بار سر کے اگلے حصہ سے گدی تک لے گئے پھر اپنے دونوں پیروں کو ٹخنوں تک دھویا۔
حَدَّثَنَا مُوسَى، قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ أَبِيهِ
شَهِدْتُ عَمْرَو بْنَ أَبِي حَسَنٍ سَأَلَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ زَيْدٍ عَنْ وُضُوءِ النَّبِيِّ، صلى الله عليه وسلم فَدَعَا بِتَوْرٍ مِنْ مَاءٍ، فَتَوَضَّأَ لَهُمْ وُضُوءَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَأَكْفَأَ عَلَى يَدِهِ مِنَ التَّوْرِ، فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلاَثًا، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فِي التَّوْرِ، فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَاسْتَنْثَرَ ثَلاَثَ غَرَفَاتٍ، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاَثًا، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فَغَسَلَ يَدَيْهِ مَرَّتَيْنِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ مَرَّتَيْنِ، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فَمَسَحَ رَأْسَهُ، فَأَقْبَلَ بِهِمَا وَأَدْبَرَ مَرَّةً وَاحِدَةً، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ إِلَى الْكَعْبَيْنِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 186