امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں اسماعیل بن عبداللہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے میرے بھائی نے حدیث بیان کی از عبیداللہ از سعید المقبری از حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
مدینہ کے دو پتھریلے کناروں میں جو زمین ہے اس کو میری زبان سے حرم قرار دیا گیا ہے، حضرت ابوہریرہ نے کہا: اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم بنو حارثہ کے پاس آئے اور فرمایا: اے بنوحارثہ! تم حرم کی حد سے باہر نکل گئے ہو، پھر توجہ کر کے فرمایا: نہیں! بلکہ تم حرم کے اندر ہو۔
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ حَدَّثَنِي أَخِي، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ سَعِيدٍ المَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْه
أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم، قَالَ حُرِّمَ مَا بَيْنَ لاَبَتَيِ المَدِينَةِ عَلَى لِسَانِي ، قَالَ وَأَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَنِي حَارِثَةَ، فَقَالَ أَرَاكُمْ يَا بَنِي حَارِثَةَ قَدْ خَرَجْتُمْ مِنَ الحَرَمِ، ثُمَّ التَفَتَ، فَقَالَ بَلْ أَنْتُمْ فِيهِ
Reference: Sahih Al Bukhari 1869