امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو معمر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالوارث نے حدیث بیان کی از ابی التیاح از حضرت انس رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے بیان کیا کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں آئے اور مسجد بنانے کا حکم دیا‘ پس فرمایا: ”اے بنی النجار! مجھے قیمتہً (یہ باغ دے دو)“ انہوں نے کہا کہ ہم اس کی قیمت صرف اللہ سے لیں گے‘ پھر آپ کے حکم سے مشرکین کی قبریں اکھاڑ دی گئیں‘ پھر کھنڈرات کو برابر کیا گیا اور کھجور کے درختوں کو کاٹ دیا گیا‘ پھر مسجد کے قبلہ کی دیوار میں ان درختوں کو قطار سے لگا دیا گیا۔
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الوَارِثِ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ المَدِينَةَ، وَأَمَرَ بِبِناءِ المَسْجِدِ، فَقَالَ يَا بَنِي النَّجَّارِ ثَامِنُونِي ، فَقَالُوا لاَ نَطْلُبُ ثَمَنَهُ، إِلَّا إِلَى اللَّهِ، فَأَمَرَ بِقُبُورِ المُشْرِكِينَ، فَنُبِشَتْ ثُمَّ بِالخِرَبِ، فَسُوِّيَتْ وَبِالنخلِ فَقُطِعَ، فَصَفُّوا النَّخْلَ قِبْلَةَ المَسْجِدِ
Reference: Sahih Al Bukhari 1868