امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابراہیم بن موسیٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ہشام بن یوسف نے خبر دی کہ ابن جریج نے ان کو خبر دی‘ انہوں نے کہا کہ مجھے سعید بن ابی ایوب نے خبر دی‘ ان کو یزید بن ابی حبیب نے خبر دی‘ ان کو ابو الخیر نے از حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ یہ خبر دی‘ انہوں نے بیان کیا کہ
میری بہن نے یہ نذر مانی تھی کہ وہ بیت اللہ تک پیدل جائیں گی اور انہوں نے مجھ سے یہ کہا کہ میں ان کے لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ مسئلہ معلوم کروں‘ پس میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق استفسار کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کو پیدل جانا چاہیے اور سوار ہونا چاہیے۔ اور ابوالخیر‘ حضرت عقبہ سے جدا نہیں ہوتے تھے۔
ہمیں ابو عاصم نے حدیث بیان کی از ابن جریج از یحییٰ بن ایوب از یزید از ابی الخیر از حضرت عقبہ‘ پھر پوری حدیث ذکر کی۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ، أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَهُمْ قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ، أَنَّ يَزِيدَ بْنَ أَبِي حَبِيبٍ، أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا الْخَيْرِ حَدَّثَهُ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ نَذَرَتْ أُخْتِي أَنْ تَمْشِيَ، إِلَى بَيْتِ اللَّهِ، وَأَمَرَتْنِي أَنْ أَسْتَفْتِيَ لَهَا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَاسْتَفْتَيْتُهُ، فَقَالَ عَلَيْهِ السَّلاَمُ " لِتَمْشِ وَلْتَرْكَبْ ". قَالَ وَكَانَ أَبُو الْخَيْرِ لاَ يُفَارِقُ عُقْبَةَ. قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ عَنْ يَزِيدَ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنْ عُقْبَةَ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ
Reference: Sahih Al Bukhari 1866