Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1865

امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ ہمیں ابن سلام نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں الفزاری نے خبر دی از حمید الطویل‘ انہوں نے کہا: مجھے ثابت نے حدیث بیان کی از حضرت انس رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ ایک بوڑھا شخص اپنے دو بیٹوں کے (کندھوں پر) ٹیک لگا کر چل رہا تھا‘ آپ نے پوچھا: اس کو کیا ہوا ہے؟ لوگوں نے بتایا کہ اس نے پیدل چلنے کی نذر مانی تھی‘ آپ نے فرمایا: یہ جو اپنے آپ کو عذاب دے رہا ہے‘ اللہ اس سے مستغنی ہے اور آپ نے اس کو سوار ہونے کا حکم دیا۔

حَدَّثَنَا ابْنُ سَلاَمٍ، أَخْبَرَنَا الْفَزَارِيُّ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، قَالَ حَدَّثَنِي ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم رَأَى شَيْخًا يُهَادَى بَيْنَ ابْنَيْهِ قَالَ ‏"‏ مَا بَالُ هَذَا ‏"‏‏.‏ قَالُوا نَذَرَ أَنْ يَمْشِيَ‏.‏ قَالَ ‏"‏ إِنَّ اللَّهَ عَنْ تَعْذِيبِ هَذَا نَفْسَهُ لَغَنِيٌّ ‏"‏‏.‏ وَأَمَرَهُ أَنْ يَرْكَبَ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1865