Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1864

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں سلیمان بن حرب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از عبدالملک بن عمیر از قزعہ جو زیاد کے آزاد کردہ غلام تھے‘ انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ سے سنا

اور حضرت ابوسعید نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بارہ غزوے کیے تھے‘ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے چار ایسی احادیث سنی ہیں یا انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے چار ایسی احادیث سنی ہیں جو مجھے بہت اچھی لگیں اور مجھے بہت پسند ہیں (وہ یہ ہیں:) (۱) کوئی عورت بغیر شوہر یا محرم کے دو دن کا سفر نہ کرے (۲) دو دن روزے نہ رکھے عید الفطر کو اور عید الاضحیٰ کو (۳) دو نمازوں کے بعد کوئی نماز جائز نہیں‘ عصر کی نماز کے بعد حتیٰ کہ سورج غروب ہو جائے اور صبح کی نماز کے بعد حتیٰ کہ سورج طلوع ہو جائے (۴) اور تین مسجدوں کے علاوہ سامانِ سفر نہ باندھا جائے: مسجد حرام اور میری یہ مسجد اور مسجد اقصیٰ۔

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَحْوَلُ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

المَدِينَةُ حَرَمٌ مِنْ كَذَا إِلَى كَذَا، لاَ يُقْطَعُ شَجَرُهَا، وَلاَ يُحْدَثُ فِيهَا حَدَثٌ، مَنْ أَحْدَثَ حَدَثًا فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالمَلاَئِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1864