امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبدان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یزید بن زریع نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: ہمیں حبیب المعلم نے خبر دی از عطاء از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے حج سے واپس آئے تو آپ نے حضرت ام سنان انصاریہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: تمہیں حج پر جانے سے کیا چیز مانع تھی؟ انہوں نے کہا: ابوفلاں‘ ان کی مراد تھی ان کا شوہر‘ اس کے پاس پانی لاد کر لانے والے دو اونٹ تھے‘ ایک اونٹ پر بیٹھ کر وہ حج پر چلا گیا اور دوسرے اونٹ کے ذریعہ ہم اپنی زمین کو پانی سے سیراب کرتے ہیں‘ آپ نے فرمایا: بے شک رمضان کے مہینہ میں عمرہ کرنا میرے ساتھ حج کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔
اس حدیث کو ابن جریج نے عطاء سے روایت کیا ہے‘ انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا از نبی صلی اللہ علیہ وسلم‘ اور عبیداللہ نے کہا از عبدالکریم از عطاء از جابر از نبی صلی اللہ علیہ وسلم۔
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، أَخْبَرَنَا حَبِيبٌ الْمُعَلِّمُ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ لَمَّا رَجَعَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مِنْ حَجَّتِهِ قَالَ لأُمِّ سِنَانٍ الأَنْصَارِيَّةِ " مَا مَنَعَكِ مِنَ الْحَجِّ ". قَالَتْ أَبُو فُلاَنٍ ـ تَعْنِي زَوْجَهَا ـ كَانَ لَهُ نَاضِحَانِ، حَجَّ عَلَى أَحَدِهِمَا، وَالآخَرُ يَسْقِي أَرْضًا لَنَا. قَالَ " فَإِنَّ عُمْرَةً فِي رَمَضَانَ تَقْضِي حَجَّةً مَعِي ". رَوَاهُ ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.
Reference: Sahih Al Bukhari 1863