Sahih Al Bukhari 1861

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالواحد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں حبیب بن ابی عمرہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عائشہ بنت طلحہ نے حدیث بیان کی از حضرت عائشہ ام المؤمنین رضی اللہ عنہا‘ وہ بیان کرتی ہیں کہ

میں نے عرض کیا: یارسول اللہ! کیا ہم غزوہ میں شریک نہ ہوں یا کیا ہم جہاد نہ کریں‘ آپ نے فرمایا: لیکن سب سے زیادہ حسین و جمیل جہاد حج مبرور ہے‘ تب حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ سنا ہے اس کے بعد میں کسی حج کو ترک نہیں کرتی۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، قَالَ حَدَّثَتْنَا عَائِشَةُ بِنْتُ طَلْحَةَ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلاَ نَغْزُوا وَنُجَاهِدُ مَعَكُمْ فَقَالَ ‏ "‏ لَكُنَّ أَحْسَنُ الْجِهَادِ وَأَجْمَلُهُ الْحَجُّ، حَجٌّ مَبْرُورٌ ‏"‏‏.‏ فَقَالَتْ عَائِشَةُ فَلاَ أَدَعُ الْحَجَّ بَعْدَ إِذْ سَمِعْتُ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1861