Sahih Al Bukhari 1857

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں اسحاق نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یعقوب بن ابراہیم نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: ہمیں میرے بھتیجے ابن شہاب نے حدیث بیان کی از عم خود‘ انہوں نے کہا: مجھے عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ بن مسعود نے خبر دی کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ

میں اپنی گدھی پر سوار ہو کر آیا‘ اس وقت میں بلوغت کے قریب تھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے منیٰ میں نماز پڑھا رہے تھے‘ میں صف اوّل کے کسی حصہ سے گزرا‘ پھر میں گدھی سے اترا‘ وہ چرنے لگی اور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے لوگوں کے ساتھ نماز کی صف میں شامل ہو گیا۔

اور یونس نے کہا از ابن شہاب: حجۃ الوداع کے سال منیٰ میں۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَخِي ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عَمِّهِ، أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ أَقْبَلْتُ وَقَدْ نَاهَزْتُ الْحُلُمَ، أَسِيرُ عَلَى أَتَانٍ لِي، وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَائِمٌ يُصَلِّي بِمِنًى، حَتَّى سِرْتُ بَيْنَ يَدَىْ بَعْضِ الصَّفِّ الأَوَّلِ، ثُمَّ نَزَلْتُ عَنْهَا فَرَتَعَتْ، فَصَفَفْتُ مَعَ النَّاسِ وَرَاءَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم‏.‏ وَقَالَ يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ بِمِنًى فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1857